LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

چین کا قومی دفاع اور عالمی معیار کے مطابق مسلح افواج کی ترقی کو تیز کرنے کا اعلان

Web Desk

2 July 2026

چینی صدر شی جن پنگ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ چین اپنی مسلح افواج کی عالمی معیار کے مطابق ترقی کو تیز کرے گا اور مقررہ مدت کے اندر اپنے قومی دفاع اور فوج کی جدید کاری (Modernization) کا عمل مکمل کرے گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی (CPC) کے 105 ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی معیار کی چینی مسلح افواج کی ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوج کے قیام کو 100 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں طے شدہ تمام اہداف کو بروقت حاصل کرنا ہوگا تاکہ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور دفاع کیا جا سکے۔ ایک مضبوط اور مستحکم ملک کے لیے مضبوط فوج کا ہونا ناگزیر ہے اور طاقتور مسلح افواج کے بغیر قومی سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ چین اپنی فوجی ترقی کے منفرد راستے پر ثابت قدمی سے گامزن رہے گا۔

چینی صدر نے اپنے خطاب میں اس بات پر بھی زور دیا کہ بیجنگ اپنی فوج کے سیاسی، تکنیکی، افرادی اور قانونی پہلوؤں کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی عسکری جدید کاری کا مقصد نہ صرف اپنی سرحدوں کا تحفظ ہے بلکہ یہ عالمی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں بھی مزید مؤثر اور کلیدی کردار ادا کرے گا۔