مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی
Web Desk
24 September 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مبینہ کار حادثے و حملے کے نتیجے میں امریکہ میں متعین اسرائیلی سفیر یحییٰ لیٹر (Yechiel Leiter) کا فوجی بیٹا نیریہ لیٹر (Neria Leiter) شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کے مطابق یہ واقعہ رام اللہ کے قریب مکابیم (Maccabim) چیک پوسٹ کے پاس پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں پر تیز رفتاری سے گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور محمود سلیمان کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
زخمی اسرائیلی فوجی کو تشویشناک حالت میں یروشلم کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی سرجری کی گئی ہے۔ اسرائیلی سفیر یحییٰ لیٹر اور وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے زخمی اہلکار کی حالت کو انتہائی نازک بتایا ہے۔ واضح رہے کہ زخمی ہونے والا اہلکار ریزرو فورس کا حصہ تھا، جبکہ اس کا ایک بڑا بھائی گزشتہ برس غزہ میں معرکے کے دوران مارا جا چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد
20 October 2026
اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور
20 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم
20 October 2026
تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق
20 October 2026
مالدیپ کی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، صدر بھی آج پاکستان پہنچیں گے
20 October 2026
13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا: فیصل کریم کنڈی
20 October 2026
امریکی پابندیوں کے باوجود عالمی فوجداری عدالت انسانی حقوق ایوارڈ کے لیے نامزد
20 October 2026
ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے: مریم نواز
20 October 2026