LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی

Web Desk

24 September 2026

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ریاست کے اعلیٰ ترین فوجی و سفارتی اعزازات کے ساتھ ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جوائنٹ بیس اینڈریوز (Joint Base Andrews) پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کا ایئرپورٹ کے رن وے پر بچھائے گئے 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ امریکی فضائیہ کے دو B-1 سپرسونک بمبار طیاروں نے خصوصی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ امریکی مسلح افواج کے دستوں نے سلامی دی اور ملٹری بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے۔

استقبالیہ تقریب کے بعد صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی، جس کے بعد چینی صدر کا قافلہ واشنگٹن ڈی سی کے لیے روانہ ہو گیا۔ اس تین روزہ اہم دورے کے دوران دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان بند کمرے کے مذاکرات، تجارتی ٹیرف، مصنوعی ذہانت (AI)، تائیوان کے معاملے اور ایران کی جاری جنگ جیسے حساس تنازعات پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان گزشتہ برس طے پانے والے تجارتی معاہدے کی مدت نومبر میں ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث یہ مذاکرات معاشی اور سیاسی لحاظ سے عالمی اہمیت کے حامل سمجھے جا رہے ہیں۔