پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آبادی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
Web Desk
10 July 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جہاں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے اور اس کا دباؤ دستیاب وسائل کو نگلنے لگا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبادی بڑھنے کی یہی شرح برقرار رہی تو آئندہ 24 سال میں پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن جائے گا۔ منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جس میں 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور خدشہ ہے کہ 2050 تک یہ تعداد 39 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ ملک میں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، جہاں ہر سال تقریباً 68 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، جبکہ ہر سال 11 ہزار مائیں دوران زچگی اور 20 ہزار نومولود بچے ایک ماہ کے اندر انتقال کر جاتے ہیں۔ مزید برآں، 40 فیصد بچے غذائی قلت (Stunting) کا شکار ہیں اور 26 ملین (2 کروڑ 60 لاکھ) بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ آبادی میں ہر ایک فیصد اضافہ فی کس آمدن میں سالانہ 35 ہزار روپے کمی کا باعث بن رہا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے 6 سے 7 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی ضرورت ہوگی۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ اگر فوری اور ٹھوس منصوبہ بندی نہ کی گئی تو صحت، تعلیم اور معیشت کی بحالی کے اہداف حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026