وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ: نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار ہلاک، ملزم گرفتار، سیکیورٹی الرٹ
Web Desk
26 November 2025
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ واقعہ وائٹ ہاؤس سے صرف ایک بلاک کے فاصلے پر پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری نے سوشل میڈیا بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر قبل کہا کہ دو نیشنل گارڈ ممبران کی حالت انتہائی نازک تھی اور مشتبہ حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا، تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا “بھاری قیمت چکائے گا”۔ واقعے کے وقت وہ تھینکس گیونگ کی تعطیلات سے قبل فلوریڈا میں موجود تھے۔
فائرنگ کے فوری بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا، جبکہ کچھ دیر کی بندش کے بعد رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا۔
ادھر نائب صدر وینس نے کہا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
17 October 2026
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026
سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 October 2026
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
17 October 2026
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
17 October 2026
آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک
17 October 2026
یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات
17 October 2026