LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دن رات محنت کر کے اہم کردار ادا کیا: وزیراعظم شہباز شریف یمن میں سعودی اتحاد کا حوثیوں کو بھرپور جواب کی دھمکی، کشیدگی میں اضافہ آبنائے ہرمز بیرونی طاقتوں کی عسکری نمائش کا میدان نہیں، ایران کی سخت وارننگ نواز شریف ایگرکلچر یونیورسٹی میں مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول، ہائی کمشنر بنگلادیش کی شرکت ہماری دانشمندانہ حکمت عملی سے خطہ بڑی جنگ سے بچ گیا، دنیا پاکستان کو امن کے نام سے پہچان رہی ہے، خواجہ آصف سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے باعث ایران مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا ہے، ٹرمپ غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں پر 40 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت گر گئی لندن میں زیتون کے تیل کا عالمی مقابلہ؛ پاکستان نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی بینکوں کے منافع کا 60 فیصد حصہ حکومت کو ٹیکس کی مد میں جاتا ہے، ترسیلاتِ زر کو اب حکومت کے بجائے بینکس سپورٹ کریں گے: عاطف باجوہ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی شرمناک اور عوام دشمن ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں گے: حافظ نعیم الرحمن صدر آصف علی زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یومِ آزادی پر مبارکباد؛ پاکستان کے دورے کی دعوت، سفارتی و دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زو ایم کیو ایم کی وزیراعظم کو آخری وارننگ: مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، فاروق ستار کی ‘ایس او ایس’ کال اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، حزب اللہ کے 10 انفراسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا کی 250 ویں سالگرہ: میئر ممدانی کا یومِ آزادی پر تاریخی خطاب، امریکی اقدار اور اتحاد پر زور

اسرائیل کی لبنان اور غزہ سمیت مغربی کنارے میں بھی وحشیانہ کارروائیاں

Web Desk

4 July 2026

مقبوضہ مغربی کنارے (West Bank) میں اسرائیلی فوج اور مسلح یہودی آبادکاروں کی جارحانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں مسلسل اور ہولناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کے حملوں کے نتیجے میں 1,000 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے 12 ہزار 532 فلسطینی شدید زخمی ہوئے، جبکہ قابض افواج نے سرچ آپریشنز اور مختلف چھاپوں کے دوران 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق، اس وقت اسرائیل کی مختلف بدنامِ زمانہ جیلوں میں مجموعی طور پر 9 ہزار 299 فلسطینی قیدی انتہائی مخدوش حالات میں بند ہیں۔ ان قیدیوں میں سے 3 ہزار 244 افراد ایسے ہیں جنہیں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بغیر کسی جرم یا باقاعدہ فردِ جرم عائد کیے “انتظامی حراست” (Administrative Detention) کے تحت طویل عرصے سے قید رکھا گیا ہے۔

رپورٹس میں ایک اور ہولناک انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں پر کیے جانے والے مبینہ غیر انسانی تشدد، طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور مجرمانہ سلوک کے باعث اب تک 90 فلسطینی قیدیوں کی دورانِ حراست ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ان اعداد و شمار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔