پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں: مصری وزیر خارجہ
Web Desk
30 November 2025
پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے موقع پر مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے کہا کہ پاکستان میں شاندار میزبانی پر شکریہ اداک رتے ہیں، اسلام آباد، پشاور میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں میں جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اورعوام سے تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور مصر کے درمیان سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے، دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اورمصرکے درمیان معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اور مصر کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور بھائی چارہ قائم ہے، تجارت، سکیورٹی ،دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانا پاکستان اور مصرکی مشترکہ ذمہ داری ہے
متعلقہ عنوانات
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون، سائنسی تحقیق ناگزیر: مصدق ملک
14 October 2026
حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی
14 October 2026
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
14 October 2026
آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
14 October 2026
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026