روسی حملے روکنے پر یوکرین کا بھی بعض اہداف پر حملے روکنے کا اعلان
Web Desk
16 September 2026
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر روس توانائی کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے پر آمادہ ہو تو یوکرین بھی جواباً ایسے اہداف پر حملے معطل کرنے کے لیے تیار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری کردہ ایک بیان میں یوکرینی صدر نے واضح کیا کہ اگر عالمی شراکت دار اس بات کی ضمانت اور ضمانتی نظام قائم کریں کہ روس یوکرین کے بجلی کے نظام، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور غذائی اشیاء کی ترسیل کے راستوں پر حملوں سے گریز کرے گا، تو یوکرین فوری طور پر متوازی اقدامات کرے گا۔
ولودیمیر زیلنسکی نے زور دیا کہ کوئی بھی جزوی یا عارضی جنگ بندی قابلِ اعتماد اور طویل المدتی ہونی چاہیے جو روس میں ہونے والے آنے والے انتخابات کے بعد بھی برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کا حتمی خاتمہ ضروری ہے اور اہم شہری و معاشی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہ بنانے پر مبنی معاہدہ باضابطہ امن کی جانب پہلا اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر باہمی حملے روکنے کے لیے اصولی طور پر متفق ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ
17 September 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی
17 September 2026
حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے
17 September 2026
ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
17 September 2026
ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ
17 September 2026
مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف
17 September 2026
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026