ویتنام کا جعلی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کیلئے بھاری جرمانوں کا اعلان
Web Desk
1 July 2026
ویتنام کی حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی، گمراہ کن، مسخ شدہ یا ہتک آمیز معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے نئے حکومتی فرمان کے تحت یکم جولائی 2026ء سے ان سخت ضوابط پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا پر افواہیں اور جھوٹا مواد شیئر کرنے پر دو کروڑ سے تین کروڑ ویتنامی ڈونگ تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
یہ جرمانہ صرف جعلی خبروں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ان افراد پر بھی لاگو ہوگا جو قتل، تشدد، حادثات یا دیگر دل دہلا دینے والے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں۔ کاپی رائٹ کے حامل صحافتی، ادبی یا فنی مواد کو اجازت کے بغیر پھیلائیں۔ ممنوعہ اشیاء یا خدمات کی تشہیر کریں۔ ویتنام کی خودمختاری کو غلط انداز میں ظاہر کرنے والے نقشے شائع کریں۔ ملکی قوانین کے تحت ممنوعہ آن لائن مواد کے لنکس (روابط) شیئر کریں۔
نئے ضوابط کے مطابق اگر کوئی مواد تاریخ کو مسخ کرنے، انقلابی کامیابیوں سے انکار، قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے، مذاہب کی توہین، یا جنس اور نسل کی بنیاد پر نفرت انگیزی پھیلانے پر مبنی ہوگا تو اس پر جرمانے کی رقم بڑھا کر تین کروڑ سے پانچ کروڑ ویتنامی ڈونگ تک کر دی جائے گی (بشرطیکہ یہ جرم سنگین فوجداری کارروائی کے دائرے میں نہ آتا ہو)۔
اسی نوعیت کا بھاری جرمانہ ریاستی راز، ذاتی رازداری یا دیگر خفیہ معلومات کو افشا کرنے، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والی جھوٹی معلومات نشر کرنے، سماجی و معاشی سرگرمیوں یا سرکاری اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے، اور افراد و اداروں کے قانونی حقوق کو نقصان پہنچانے پر بھی عائد کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سخت اقدامات ڈیجیٹل سپیس کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026