وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے؛ ہلاکتیں 920 ہو گئیں، ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری، ہسپتالوں میں شدید بحران
Web Desk
26 June 2026
وینزویلا کے شمالی علاقوں میں آنے والے دو تباہ کن زلزلوں کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ، جہاں زندہ بچ جانے والے لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے لیے ہاتھوں سے اینٹیں اور سمنٹ ہٹانے پر مجبور ہیں۔ نیشنل اسمبلی کے سربراہ جارج روڈریگز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر تصدیق کی ہے کہ زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 920 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 3,300 سے زائد افراد زخمی اور کم و بیش 1,400 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
بدھ کے روز آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جڑواں زلزلوں نے سب سے زیادہ تباہی ‘لا گوائرا’ (La Guaira) ریاست میں مچائی ہے، جہاں انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے سات ممالک سے آنے والی بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں ایک دہائی سے جاری معاشی بدحالی اور کرپشن کی وجہ سے ہسپتالوں میں پانی اور طبی سامان کی شدید قلت ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹرز ذخیرہ شدہ پانی اور ڈرپ (Saline) کی مدد سے فرش صاف کرنے اور ہاتھ دھونے پر مجبور ہیں۔ حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر صدر ڈیلسی روڈریگز نے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست لا گوائرا کو ‘ملٹری کے حوالے’ (Militarize) کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب، امریکا نے وینزویلا کی عبوری حکومت کے لیے 150 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوج ریلیف آپریشنز کے لیے اپنے بحری جہاز اور طیارے خطے کی طرف روانہ کر رہی ہے۔ اس وقت زلزلے کے بعد 300 سے زائد آفٹر شاکس کے باعث ہزاروں بے گھر افراد نے پارکوں، اسٹیڈیم اور شاہراہوں کے کنارے کھلے آسمان تلے پناہ لے رکھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026