LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

وینزویلا میں زلزلے : ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار ہوگئی

Web Desk

4 July 2026

جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے دو مسلسل تباہ کن زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ہفتے کے روز تک ہلاکتوں کی تصدیق شدہ تعداد 2 ہزار 954 درج کی گئی، جو محض ایک روز قبل کے مقابلے میں 300 سے زائد زیادہ ہے۔

وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ان ہولناک زلزلوں کے باعث اب تک 16 ہزار 59 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 6 ہزار 309 افراد مکمل طور پر بے گھر ہوئے۔ قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے میڈیا کو بتایا کہ ملکی اور بین الاقوامی میڈیکل ٹیموں نے اب تک 22 ہزار 445 متاثرہ افراد کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی ہے۔ اس وقت متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے 3 ہزار 281 غیر ملکی ریسکیو ورکرز سمیت 30 ہزار سے زائد اہلکار دن رات فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق،  7.2  اور  7.5  شدت کے ان دو لرزہ خیز زلزلوں کے 10 روز گزرنے کے بعد اب ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں، جس کے باعث امدادی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا آپریشن بتدریج ختم کر رہی ہیں۔ اگرچہ ماہرین کے مطابق ابتدائی 72 گھنٹے انتہائی اہم ہوتے ہیں، تاہم گزشتہ چند دنوں میں معجزاتی طور پر کچھ افراد کو زندہ نکالا گیا تھا۔ اب بھی ہزاروں افراد لاپتا ہیں اور متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی لاشیں نکالنے کے لیے خود ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

اسپتالوں اور کیمپوں کی کمی کے باعث ہزاروں بے گھر افراد سخت سردی اور کھلے آسمان تلے سڑکوں یا عارضی کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ریسکیو آپریشن کی بندش کے ساتھ ہی امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، فلوریڈا اور ورجینیا سمیت مختلف دیگر جنوبی امریکی ممالک سے آنے والی بین الاقوامی امدادی ٹیموں نے بھی ہفتے کے روز اپنا کام سمیٹ کر وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔