LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال صاف توانائی کے اہداف کیلئے پاکستان کو 188 ارب ڈالر درکار ہیں، شہباز شریف 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور

سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری

Web Desk

12 November 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا ہے کہ وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، چودھریوں کے خاندان کو پہلے امتحان میں مونس الہٰی نے ڈالا اور اب دوسرے امتحان میں سالک حسین نے ڈال دیا ہے۔

اپنے ایک تند و تیز بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چودھری خاندان کی روایتی وضع دار اور رکھ رکھاؤ والی سیاست کو ان دو نالائق بچوں نے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، جبکہ جس شریف خاندان نے انہیں سیاسی مقام اور پہچان دی، انہیں دھوکہ دینا ان کی پرانی تاریخ بن چکی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موصوف اب چودھری کم اور تھڑے باز گفتگو زیادہ کر رہے ہیں، اور جو شخص خواتین کی تضحیک کرے وہ کسی صورت وضع دار نہیں کہلا سکتا۔

صوبائی وزیر نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران ایک ہفتے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس کا جواب نہیں دے سکے، اگر وہ جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو وزارتوں سے فوری استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوغلی سیاست نہیں چل سکتی کہ ایک طرف کرپشن کا راگ الاپا جائے اور دوسری طرف ترقیاتی فنڈز بھی مانگے جائیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے گجرات کو وہ حق اور ترقی دی ہے جو گزشتہ 50 سالوں میں چودھری ظہور الہٰی، شجاعت حسین اور پرویز الہٰی بھی نہیں دے سکے، لہٰذا ٹی وی پر بھاشن دینے کے بجائے استعفے دے کر اپوزیشن میں بیٹھیں تو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔