پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
Web Desk
11 November 2026
پنجاب میں سیاسی کشیدگی کے دوران وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے بعد گجرات سے ان کے کزن اور ممبر پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) چودھری موسیٰ الہیٰ سے بھی پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری موسیٰ الہیٰ، چودھری وجاہت حسین کے صاحبزادے، چودھری شجاعت حسین کے بھتیجے اور پی پی 32 گجرات سے ایم پی اے ہیں۔ اس پیشرفت پر ردِعمل دیتے ہوئے چودھری مونس الہیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی واپس لی جائے یا جو چاہے کر لیا جائے، نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا اور نئے صوبے ہر حال میں بنیں گے۔
اس سے قبل پنجاب پولیس نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین سمیت متعدد وفاقی وزراء سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لیتے ہوئے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ترجمان سالک ہاؤس کے مطابق چودھری سالک حسین کی گجرات میں واقع رہائش گاہ سے بھی پولیس سیکیورٹی مکمل طور پر ہٹا دی گئی ہے، جبکہ پنجاب آمد پر وفاقی وزراء کو صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026
شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال
11 November 2026
صاف توانائی کے اہداف کیلئے پاکستان کو 188 ارب ڈالر درکار ہیں، شہباز شریف
11 November 2026
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026