LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال صاف توانائی کے اہداف کیلئے پاکستان کو 188 ارب ڈالر درکار ہیں، شہباز شریف 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات

شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال

Web Desk

11 November 2026

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پاکستان میں شہروں کی متوازن اور بہتر ترقی کے لیے نئے شہری حقائق کے مطابق جدید انتظامی نظام تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک اہم بیان میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ 14 برسوں (2012 سے 2026) کے دوران شہری رقبے میں تقریباً 25 فیصد جبکہ شہری آبادی میں 60 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے شہری رقبے میں دوگنا اضافہ ہوا، اسلام آباد اور راولپنڈی کا شہری پھیلاؤ 1.8 گنا بڑھا، لاہور میں ڈیڑھ گنا، کراچی میں 40 فیصد اور پشاور میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

راشد لنگڑیال نے شہری علاقوں کے آپس میں مدغم ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ اور قصور کی آبادیاں ایک دوسرے سے مل چکی ہیں، جبکہ شیخوپورہ، مریدکے اور کامونکی بھی لاہور کے وسیع انتظامی پھیلاؤ کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جی ٹی روڈ کے ساتھ ایک بڑا میٹروپولیٹن خطہ تشکیل پا رہا ہے، مگر لاہور کا پھیلاؤ چار اضلاع تک بڑھنے کے باوجود کوئی ایک جامع یا متحدہ انتظامی ادارہ موجود نہیں۔ اسی طرح کراچی کا انتظام بھی درجن بھر مختلف اراضی مالکانہ اداروں کے درمیان بٹا ہوا ہے، جبکہ پنجاب کے شہروں کا انتظام لگ بھگ ایک دہائی سے بیوروکریٹک ایڈمنسٹریٹرز کے سپرد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں شہروں کی روشنیاں تو آپس میں مل گئی ہیں لیکن ریاستی انتظامی نظام اب بھی پرانے نقشے پر قائم ہے۔