دہشتگردی پر سیاست قابلِ مذمت، فتنہ الخوارج سے ڈٹ کر لڑیں گے: عظمیٰ بخاری
Web Desk
7 February 2026
لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ایسے عناصر قابلِ مذمت ہیں جو قومی سانحات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردِعمل میں عظمیٰ بخاری نے دہشتگردی کے واقعے پر سیاست کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جن عناصر کو ماضی میں ہزارہ کے شہیدوں کی لاشیں بلیک میل کرتی تھیں، وہ آج خاموش رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشتگردی کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں، انہیں بھی خاموش رہنا چاہیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف یہ ایک جنگ ہے جسے قوم پہلے بھی جیت چکی ہے اور اب بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشتگردوں کو دہشتگرد کہنے سے گریز کرتے ہیں، وہ پنجاب اور عوام کی خوشیوں سے اپنی سیاست دور رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد چاہتے ہیں کہ کھیلوں کے میدان ویران ہوں اور عوام خوف و پریشانی میں مبتلا رہیں، تاہم ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام انتہاپسند عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور انہیں ہر محاذ پر شکست دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026