مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکج تقسیم کیا: عظمیٰ بخاری
Web Desk
19 March 2026
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مستحقین کی عزتِ نفس مجروح کیے بغیر رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت نے امدادی کارڈز کی تقسیم، دسترخوان اور سہولت بازاروں کے تینوں بڑے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے اس پیکج کے تحت لاکھوں سفید پوش اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر امدادی رقم کے کارڈ پہنچائے گئے ہیں، جس میں شفافیت کو اولین ترجیح دی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں نے “مریم کے دسترخوان” سے افطار کیا، جو کہ بدلتے ہوئے پنجاب کی ایک نئی مثال ہے۔
صوبائی وزیر نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عوام حکومت کو ڈھونڈتے تھے اور دربدر دھکے کھاتے تھے، لیکن اب حکومتی وسائل خود چل کر لوگوں کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے اسے “اصل تبدیلی اور انقلاب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے وزراء اور بیوروکریسی کو عوام کی حقیقی خدمت کا راستہ دکھا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026