ازبک صدر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی
Web Desk
5 February 2026
اسلام آباد / لاہور: ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر مرزائیوف کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ ثقافتی ملبوسات میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کیے اور دونوں ملکوں کے پرچم تھام کر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی موجود تھے، جبکہ ازبک صدر کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ازبک صدر وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور شوکت مرزائیوف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ ازبک صدر پاکستان-ازبک بزنس فورم سے خطاب کریں گے، اور پاک-ازبک مذاکرات میں تجارت، توانائی، دفاعی تعاون، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بات ہوگی۔
خیال رہے کہ یہ ازبک صدر کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، جو پاک-ازبک تعلقات میں تیزی سے بہتری اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026