یو ایس سی آئی ایس کا نیا ویٹنگ سینٹر: امیگریشن اسکریننگ کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ
Web Desk
5 December 2025
واشنگٹن: امریکی امیگریشن نظام میں سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) نے ایک نیا اسپیشل ویٹنگ سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سینٹر کا مقصد دہشت گرد، مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے غیر ملکی، اور وہ غیر ملکی جو فراڈ یا دیگر جرائم میں ملوث ہیں، انہیں سسٹم سے الگ کرنا ہے۔
نیا USCIS Vetting Center اٹلانٹا میں قائم کیا جائے گا اور مکمل فعال ہونے پر امیگریشن درخواستوں کی مربوط اور جدید اسکریننگ کرے گا، تاکہ خطرات کی بدلتی صورتحال کے مطابق فوری ردعمل ممکن ہو سکے۔
USCIS ڈائریکٹر جوزف بی ایڈلو نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی حالات اور حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد یہ اقدام قومی سلامتی اور عوامی حفاظت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دوران امیگریشن اور نیچرلائزیشن پروسیسز میں جلد بازی نے سیکیورٹی پر سمجھوتے کا خطرہ پیدا کیا، جسے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت بدلا جا رہا ہے۔
نیا ویٹنگ سینٹر خفیہ اور غیر خفیہ اسکریننگ ڈیٹا، قانونی اداروں اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے وسائل استعمال کرے گا۔ یہ نہ صرف زیر التوا درخواستوں بلکہ پہلے سے منظور شدہ کیسز کا بھی جامع جائزہ لے گا، جبکہ ترجیح صدر کی جانب سے نامزد “ہائی رسک” ممالک کے کیسز کو دی جائے گی۔
یہ اقدام صدارتی ایگزیکٹو آرڈر 14161 کے تسلسل میں ہے، جس میں 19 اعلی خطرے والے ممالک کے شہریوں کی مزید سخت اسکریننگ، اسائلم درخواستوں پر عارضی روک، ریکارڈ بھرتیاں، اور USCIS خصوصی ایجنٹس کے قیام جیسے اقدامات شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026