LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

نیویارک سمیت امریکہ کی ریاستوں میں شدید برفباری، اسکول آن لائن کلاسز پر منتقل

Web Desk

25 January 2026

امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے موسم سرما کے اس طوفان کو کئی برسوں کا شدید اور ہڈیوں کو جما دینے والا قرار دیا ہے۔

نیویارک کے واٹر ٹاؤن شہر میں منفی 34 اور کوپن ہیگن گاؤں میں منفی 49 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ نیویارک کے مختلف حصوں میں 8 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے، اور عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے بتایا کہ طوفان میں اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور شہر کے اسکول آج آن لائن کلاسز کے ذریعے چلیں گے۔