LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر

چین سے تجارتی روابط پر امریکا کا سخت انتباہ، کینیڈا پر 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی

Web Desk

25 January 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے معاملے پر کینیڈا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی معاہدے کی صورت میں امریکا کینیڈا سے آنے والی تمام اشیا پر 100 فیصد ٹیرف نافذ کر دے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی یہ سوچ رہے ہیں کہ کینیڈا کو چین کے لیے ایک راستہ بنا دیا جائے جہاں سے چینی مصنوعات امریکا میں داخل ہوں، تو یہ ایک سنگین غلط اندازہ ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا چینی مصنوعات کو کسی صورت اپنی سرزمین میں داخل نہیں ہونے دے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ چین نہ صرف کینیڈا کی معیشت بلکہ اس کے سماجی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ کینیڈا گرین لینڈ کے حوالے سے مجوزہ امریکی میزائل دفاعی منصوبے ’’گولڈن ڈوم‘‘ کی مخالفت کر کے شمالی امریکا کی مجموعی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے، حالانکہ یہی نظام کینیڈا کے دفاع میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس کے برعکس کینیڈا چین کے ساتھ معاشی قربت کو فروغ دے رہا ہے، جس کے نتیجے میں بیجنگ ایک سال کے اندر ہی اوٹاوا پر معاشی اثر و رسوخ قائم کر لے گا۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کینیڈین وزیرِاعظم کو طنزیہ انداز میں ’’گورنر کارنی‘‘ کہہ کر پکارا۔