مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
21 November 2026
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، جہاں ضلع مستونگ میں دو مختلف بڑی کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ میں پہلی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے اور کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ اس دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ میں کی جانے والی دوسری بڑی کارروائی کے دوران مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جبکہ فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کامیاب آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرا لیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ علاقے سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر
21 November 2026
یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم
21 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026