اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے 138 بک لیٹس چوری، ملازم گرفتار
Web Desk
21 November 2026
وفاقی دارالحکومت کے پاسپورٹ آفس کے اسٹور روم سے 138 پاسپورٹ بک لیٹس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو کراچی سے پرنٹ ہو کر اسلام آباد لائی گئی تھیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے چوری کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے لوئر ڈویژن کلرک (ایل ڈی سی) فیصل شبیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 131 پاسپورٹ بک لیٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے باقی 7 پاسپورٹ بک لیٹس لاہور میں پاسپورٹ آفس کے ایک سابق ملازم خرم شہزاد کو فراہم کی ہیں۔
ایف آئی اے نے باقی بک لیٹس کی برآمدگی اور دیگر ممکنہ ملوث کرداروں کی گرفتاری کے لیے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر
21 November 2026
یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم
21 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026