LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی

چینی ہم منصب کی چین کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی، امریکی صدر

Web Desk

25 November 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو میں اپریل 2026 میں چین کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روزٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو اسی سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد سے متعلق خاطر خواہ پیش رفت ہوئی، اب ہم بڑے مقاصد پر توجہ دے سکتے ہیں، اسی سلسلے میں چینی صدر نے انہیں اپریل میں بیجنگ آنے کی دعوت دی جو میں نے قبول کی اور میں نے بھی انہیں 2026 میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مسلسل اور قریبی رابطہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ہمارے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں ، اکتوبر میں جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں صدر شی جن پنگ سے ان کی ملاقات بہت کامیاب رہی۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ 2026 میں مجموعی طور پر چار ملاقاتیں کر سکتے ہیں، دو سرکاری دوروں کے علاوہ فلوریڈا کے شہر ڈورال میں ہونے والے جی 20 اجلاس اور چین کے شہر شینژن میں ہونے والے اپیک (اے پی ای سی)اجلاس کے موقع پر بھی ملاقاتیں متوقع ہیں