LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا

امریکا کی پاکستان کو غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام میں معاونت کی پیشکش

Web Desk

6 December 2025

امریکا نے غیر قانونی امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات میں اس حوالے سے مشترکہ اقدامات اور تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافے پر اتفاق کیا گیا جبکہ غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مربوط حکمتِ عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس پر منشیات کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر پاکستان کی پالیسی بھی واضح ہے۔