امریکا کی روس اورقازقستان کو بھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت
Web Desk
19 January 2026
امریکا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کوبھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔۔۔ماسکوسے کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اس پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو دعوت کی تمام تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد امریکی حکام سے رابطہ کر کے مزید وضاحت طلب کی جائے گی۔
دیمتری پیسکوف کے مطابق یہ دعوت سفارتی چینلز کے ذریعے موصول ہوئی ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کے ترجمان نے بھی انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قازق صدر کو غزہ امن بورڈمیں شمولیت کی دعوت دی ہے۔۔رپورٹس کے مطابق امریکہ نے دیگر کئی ممالک کے رہنماؤں کو بھی امن بورڈ میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔
مجوزہ امن بورڈاسرائیل اور حماس کے درمیان اکتوبر 2025 میں طے پانے والے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے دوران اپنا کام شروع کرے گی، اس امن منصوبے میں مصر، قطر، امریکہ اور ترکی نے ثالثی کا کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026