ٹرمپ کے مضبوط گڑھ دیہی علاقوں میں بھی ڈیموکریٹک پارٹی کی غیر معمولی کامیابیاں
Web Desk
5 November 2026
امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے دیہی علاقوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ان ریاستوں اور انتخابی حلقوں میں بھی ریپبلکنز کو پچھاڑ دیا ہے جو طویل عرصے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت کے مضبوط اور ناقابلِ تسخیر گڑھ سمجھے جاتے تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئیووا، کنساس، ٹیکساس اور وسکونسن سمیت متعدد ریاستوں میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ، ایوانِ نمائندگان اور گورنرز کے عہدوں پر تاریخی پیش رفت کی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان غیر متوقع کامیابیوں کی بنیادی وجہ ٹرمپ کی سخت ٹیرف پالیسیوں اور ایران جنگ کے باعث ایندھن کی آسمان چھوتی قیمتوں سے کسانوں اور دیہی آبادی کو درپیش شدید معاشی مشکلات ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیموکریٹس نے محض چند مخصوص ریاستوں پر توجہ دینے کے بجائے ملک بھر کے دیہی علاقوں میں طویل المدتی تنظیم سازی، مقامی سطح پر رابطوں اور وسیع تر ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کی جامع حکمتِ عملی اپنائی۔
انتخابی مثال دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وسکونسن میں کامیاب ڈیموکریٹک امیدوار ریبیکا کوک نے اپنی مہم کے دوران 54 ہزار گھروں پر ذاتی طور پر دستک دی، جبکہ آئیووا کی امیدوار کرسٹینا بوہانن نے 11 ماہ تک مسلسل دیہی علاقوں میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھی۔ دیہی طبقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اس نمایاں کمی اور منظم مقامی حکمتِ عملی نے ڈیموکریٹس کے لیے ملک گیر کامیابی کا راستہ ہموار کیا
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026