امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، آئندہ دور جاری رکھنے پر اتفاق
Web Desk
2 July 2026
قطر اور پاکستان کی مشترکہ ثالثی میں دوحہ میں ہونے والے پاک-امریکہ-ایران سفارتی رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فریقین نے زیرِ غور معاملات پر بات چیت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ تعمیری ملاقاتیں ہوئیں جن میں مختلف تزویراتی امور پر مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ مذاکرات کے دوران خاص طور پر ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا، جو کہ ‘لیک لوسرن سربراہی اجلاس’ میں ہونے والی پیش رفت کا ہی تسلسل ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک نے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم مذاکرات کے اگلے دور کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے بعد باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ ان مسلسل سفارتی رابطوں اور تعمیری بات چیت کے ذریعے خطے اور عالمی منظرنامے کے اہم اور دیرینہ معاملات کو حل کرنے کی جانب پیش رفت جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026