LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

امریکا ایران امن معاہدے کی توقع؛ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی

Web Desk

25 May 2026

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے آنے لگیں اور دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تقریباً پانچ فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد مختلف بین الاقوامی مارکیٹوں میں تیل کی خرید و فروخت دباؤ کا شکار رہی۔

برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں پانچ ڈالر سے زائد کمی ہوئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز دوبارہ مکمل طور پر کھل جاتی ہے اور تیل کی ترسیل معمول پر آ جاتی ہے تو عالمی منڈی میں قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی آئے گی جس سے توانائی کی عالمی منڈی کو استحکام مل سکتا ہے۔

دوسری جانب توانائی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ تیل و گیس کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات اور محدود سپلائی کے باعث مارکیٹ پر دباؤ تاحال برقرار ہے۔

شپنگ اعداد و شمار کے مطابق مائع گیس سے بھرے جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر پاکستان اور چین کی جانب روانہ ہو چکے ہیں جبکہ عراقی خام تیل سے بھرا ایک بڑا بحری جہاز بھی کئی ماہ بعد خلیج سے روانہ ہوا ہے۔