ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
Web Desk
28 June 2026
ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدید کشیدگی کے بعد بالآخر ایران اور امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے اور دونوں ممالک نے اسی ہفتے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ دونوں ممالک آبنائے ہرمز کے سنگین تنازع کو حل کرنے کے لیے منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقات کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق، دوحہ مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق تنازعات اور دیگر اہم علاقائی و سیکیورٹی امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حالیہ امریکی حملوں اور دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مفاہمت کی یادداشت (MoU) کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایران نے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں حصہ نہیں لیا تھا اور ان کا بائیکاٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو 11 روز گزر چکے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں دونوں جانب سے دوبارہ کیے جانے والے حملوں اور جوابی کارروائیوں کے باعث یہ جنگ بندی شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی تھی، جس کے بعد اب دوبارہ حملے روکنے اور مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
6 July 2026
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026