امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق، ٹیرف میں کمی
Web Desk
2 February 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق کا اعلان کیا ہے اور بھارتی مصنوعات پر لگائے گئے ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان باہمی احترام اور دوستی کی بنیاد پر یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت نے 500 ارب ڈالر سے زیادہ کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور دیگر مصنوعات خریدنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ روسی تیل کی خریداری روکنے اور امریکا و وینیزویلا سے تیل خریدنے میں اضافے پر بھی دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق ہوا۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے ٹیرف میں کمی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ فیصلہ بھارتی عوام کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
متعلقہ عنوانات
شرجیل میمن کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت
3 September 2026
حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس
3 September 2026
پاک چین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت
3 September 2026
آزاد کشمیر کی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف
3 September 2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں مزید بحری بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ
3 September 2026
سکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش
3 September 2026
سرکاری سکولوں میں سبزیوں کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت
3 September 2026
ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی
3 September 2026