امریکہ اور بھارت کے تعلقات بدترین سطح پر پہنچ گئے، بھارتی ارب پتی شخصیات سب سے زیادہ متاثر
Web Desk
31 December 2025
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے باہمی تعلقات اس وقت تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور معاشی فاصلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری کا براہِ راست اثر بھارتی ارب پتی شخصیات پر بھی پڑا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی ارب پتیوں کی جانب سے امریکی لابنگ فرمز پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے جانے کے باوجود امریکا کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات قائم نہ ہو سکے۔ گوتم اڈانی کے خلاف مقدمات سے یہ تاثر بھی مضبوط ہوا ہے کہ ذاتی روابط اور مہنگی لابنگ امریکی قانونی اور پالیسی ترجیحات پر اثر انداز نہیں ہو پا رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلیوں کے باعث واشنگٹن نے نئی دہلی سے فاصلہ اختیار کر لیا ہے، جس کے اثرات سیاسی، معاشی اور سفارتی سطح پر واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارت کی داخلی پالیسیوں میں ہندوتوا پر مبنی اقدامات اور غیر یقینی خارجہ حکمت عملی نے امریکا میں بھارت کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے، جس کے باعث واشنگٹن اب بھارت کو وہ قابلِ اعتماد اتحادی نہیں سمجھتا جو ماضی میں تصور کیا جاتا تھا۔ اگرچہ امریکا نے ماضی میں بھارت کو چین کے مقابل ایک اہم شراکت دار قرار دیا تھا، تاہم موجودہ کشیدگی اور پالیسی تضادات نے اس تصور کو کمزور کر دیا ہے۔
اخبار نے مزید لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ علاقائی کشیدگی کے خدشات نے بھی امریکی تحفظات میں اضافہ کیا ہے۔ اس سرد مہری کے اثرات بھارتی معیشت، بڑی کاروباری کمپنیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر بھی پڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں توازن برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، جہاں تجارتی خسارہ، ٹیکنالوجی تک رسائی اور ٹیرف سے متعلق اختلافات مجموعی کشیدگی کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
18 June 2026
ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ
18 June 2026
ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری
18 June 2026
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
18 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
18 June 2026
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا
17 June 2026