LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب

پنجاب میں ذاتی جہاز کے لیے پیسے ہیں بنیادی ضروریات کے لیے نہیں ہیں,شہریار آفریدی

Web Desk

18 June 2026

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے سینیئر رہنما اور اپوزیشن رکن شہریار آفریدی نے بجٹ، ملک کی موجودہ تزویراتی صورتحال اور صوبوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک انتہائی سخت اور دھواں دھار خطاب کیا ہے۔ انہوں نے ایوان کی اہمیت، بیوروکریسی کے اثر و رسوخ اور وفاق کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ “بابوؤں (بیوروکریٹس) کے بنائے ہوئے ستر فیصد بجٹ پر یہ ایوان کسی صورت ووٹ نہیں کر سکتا۔” ان کا کہنا تھا کہ ظلم اور ڈنڈا ایک حد تک ہی چل سکتا ہے، اس سے آگے نہیں۔

اپوزیشن رکن نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (IMF) اور ورلڈ بینک کے جتنے بھی حالیہ سروے سامنے آئے ہیں، وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حکمران معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور ملک کو بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

شہریار آفریدی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “آج کیا وجہ ہے کہ بلوچستان کے لوگ اتنے مایوس ہیں؟ کیا وجہ ہے کہ وہاں کی ماؤں اور بہنوں نے بندوق اٹھا لی ہے؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران حکومت کرنے کے بجائے بلوچ ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کے پاس جائیں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھیں۔ انہوں نے سندھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ کے معصوم لوگ آزمائشوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، وہاں حالت یہ ہے کہ ہسپتالوں میں پاگل کتے کے کاٹنے کی بنیادی ویکسین تک دستیاب نہیں ملتی۔پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکمرانوں کے ذاتی جہاز خریدنے کے لیے تو خطیر پیسے موجود ہیں، لیکن عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بنیادی ضروریات کے لیے جائیں تو آخر کہاں جائیں؟ پختونوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور میڈیا یا ڈراموں میں دہشت گردوں کا حلیہ پختونوں جیسا دکھایا جاتا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ مزید یہ کہ خیبرپختونخوا کے جوان بچے اگر مری یا کراچی جائیں تو ان سے الگ فارم مانگ کر انہیں مشکوک بنایا جاتا ہے۔

شہریار آفریدی نے تزویراتی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔ گلگت میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی، وہاں سے آزاد ارکانِ اسمبلی کو زبردستی اٹھا کر کسی اور کی جھولی میں بٹھا دیا گیا، اگر یہی کچھ کرنا ہے تو پھر ملک میں الیکشن کروانے کا ڈھونگ کیوں رچایا جاتا ہے؟

اپوزیشن رہنما نے اپنے سیاسی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سپاہی ہر قسم کے ظلم، جبر اور فسطائیت کے باوجود نہ کبھی جھکے ہیں اور نہ ہی بکے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ آپ ملک کے مسکینوں اور غریبوں کو لوٹ رہے ہیں اور اپنے ہی گھر کے خدمت گزاروں کا استحصال کر رہے ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ ہمیں صرف رب کا خوف ہے اور یہ پاکستان ہمارا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ کٹھ پتلی پالیسیوں کی وجہ سے یہ ایوان اپنی تزویراتی اہمیت اور عوامی اعتماد پوری طرح کھو چکا ہے۔