LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

Web Desk

18 June 2026

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے، قومی مفاد میں اسی طرح مل کر فیصلے کرتے رہے تو ہر مسلہ حل کر سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے، فیلد مارشل اور اعلیٰ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کی اعلیٰ کاوشوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے، جب امن قائم ہو تو قومیں ترقی کرتی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے، امن کوششوں پر صدر آصف زردای کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایران امریکا جنگ بندی کے باوجود کچھ عناصر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، بھارت کی جانب سے آپریشن سندھور 2 کی دھمکی دی جا رہی ہے، تاہم آئین پاکستان صوبوں اور وفاق کو خرچ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے سے پہلے 18 ویں ترمیم ختم کرنے کی غلط خبریں پھیلائیں گئیں، کہا گیا بینظر انکم سپورٹ پروگرام بجٹ میں ختم کر دیا جائے گا، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم کا مشکور ہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ این ایف سی کو محفوظ رکھا گیا ہے، واضح کہتا ہوں، صوبوں کا این ایف سی محفوظ ہے، کوئی مطالبہ نہیں ہوگا، ملک کے تمام مسائل اور خطرات کا مل کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے، آج صوبوں کو پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسز میں ان کا حق نہیں مل رہا۔
خطاب کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے بار بار قربانیاں دیں، آج بھی دے رہی ہیں، حکومت کے ساتھ ملکر مختلف مسائل کا آئینی حل نکالا، بھارت اسرائیل کے ساتھ ملکر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔
پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنانا تشویشناک ہے، کیونکہ یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے، پاکستان میں غربت میں کمی لانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، یہ صرف ایک فلاحی منصوبہ نہیں بلکہ معاشی اور قومی سلامتی سے بھی جڑا ہوا پروگرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں کم آمدن والے خاندانوں کو سہارا فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسی مقصد کو پورا کر رہا ہے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر عوامی فلاح، معاشی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔