LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار 100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی

Web Desk

13 January 2026

امریکا نے ایران میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ایران میں امریکا کے ورچوئل سفارت خانے کے مطابق ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر سکتے ہیں جو تشدد کی صورت بھی اختیار کر سکتے ہیں۔

سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستوں کے ذریعے آرمینیا یا ترکیہ کا رخ کریں اور ایسے انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ ہو۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو افراد ایران چھوڑنے سے قاصر ہیں وہ گھروں کے اندر محفوظ مقامات پر رہیں، احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہیں اور خوراک، پانی، ادویات سمیت ضروری اشیاء کا ذخیرہ کر لیں۔

ادھر امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں اعلیٰ حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی ممکنہ فوجی کارروائی سے قبل سفارت کاری کو موقع دیا جائے۔