بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی، بڑا سکینڈل سامنے آگیا
Web Desk
10 July 2026
دنیا بھر میں بھارتی کمپنیوں کے مالی بدعنوانی اور سائبر فراڈ کے منظم دھندے میں تیزی آ گئی ہے اور یکے بعد دیگرے کئی بڑے اسکینڈلز منظرِ عام پر آنے لگے ہیں۔ مشہور بھارتی جریدے ‘دی انڈین ایکسپریس’ کے مطابق، امریکا میں ایچ ون بی (H-1B) اور پرم (PERM) ویزا پروگرامز میں مبینہ بڑے پیمانے پر فراڈ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مودی حکومت کو عالمی سطح پر شدید شرمندگی کا سامنا ہے۔ امریکی محکمہ محنت کے انسپکٹر جنرل انتھونی ڈی ایسپوزیتو نے تصدیق کی ہے کہ ان جعلی ویزا اسکیموں کے ذریعے غیر ملکی کارکنوں کے استحصال اور امریکی شہریوں کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا، جس پر ملوث کمپنیوں کو سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس ان ویزا اسکینڈلز کی تفتیش کر رہی ہے، اور حیران کن طور پر تحقیقات کے دائرے میں بھارت کی معروف آئی ٹی کمپنی ‘کوگنیزنٹ’ (Cognizant) کا نام بھی شامل پایا گیا ہے۔ اس اسکینڈل نے بین الاقوامی سطح پر بھارتی کارپوریٹ سیکٹر کے جھوٹ اور سائبر جرائم کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
ماسکو پر دو سال کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 600 ڈرونز نے روسی دارالحکومت کا رخ کیا
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026