LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی جنوبی کوریا کا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے انکار نوآبادیاتی پالیسیاں باعثِ زوال، مغرب شرائط مسلط کرنے کے بجائے مذاکرات کرے: سرگئی لاوروف امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید

امریکی صدر کی نئے محصولات عائد کرنے کی تجویز، عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید مندی

Web Desk

26 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بڑے تجارتی شراکت داروں پر وسیع پیمانے پر نئے محصولات عائد کرنے کی تجویز کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید مندی دیکھی گئی، جبکہ مصنوعی ذہانت (AI) سے وابستہ کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ نے سرمایہ کاروں کی تشویش مزید بڑھا دی۔

عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں فروخت کے دباؤ کے باعث ایم ایس سی آئی (MSCI) کا عالمی حصص انڈیکس 2.35 فیصد گر گیا، جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ کے تینوں بڑے انڈیکس بھی نمایاں کمی کے ساتھ بند ہوئے۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص سب سے زیادہ دباؤ کا شکار رہے، جہاں امریکی مارکیٹ میں نیس ڈیک (Nasdaq) انڈیکس 3.9 فیصد، ایس اینڈ پی 500 (S&P 500) انڈیکس 2.7 فیصد جبکہ ڈاؤ جونز (Dow Jones) انڈیکس 1.7 فیصد نیچے آ گیا۔

علاقائی اور یورپی منڈیوں پر بھی اس مندی کے اثرات مرتب ہوئے۔ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کی مارکیٹوں میں 2.28 فیصد جبکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے حصص میں 3.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹیکنالوجی شعبے کی معروف کمپنی این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں 8 فیصد سے زائد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں کمپنی کے حصص رواں ہفتے کے آغاز سے اب تک 14 فیصد نیچے آ چکے ہیں۔ امریکی مارکیٹ میں مندی کے اثرات یورپی اسٹاک مارکیٹس تک بھی پہنچے، جہاں ابتدائی اضافے کے بعد حصص کی قیمتیں گرنے لگیں اور یورپ کا اہم سٹاک انڈیکس اسٹاکس 600 بھی 0.67 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔