امریکا میں مہنگائی بڑھنے کے باعث آئندہ ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات
Web Desk
26 November 2026
امریکی معیشت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں توقعات سے کہیں زیادہ تیز رفتار ترقی کی ہے، تاہم اکتوبر میں مہنگائی بڑھنے کے باعث امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو (Federal Reserve) کی جانب سے آئندہ ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات مضبوط ہو گئے ہیں۔
امریکی محکمہ تجارت کے مطابق جولائی تا ستمبر مجموعی قومی پیداوار (GDP) کی شرح نمو نظرثانی کے بعد 3.4 فیصد سے بڑھ کر 4.3 فیصد ہو گئی ہے، جو گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کے دباؤ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے؛ اکتوبر میں پرائس انڈیکس ماہانہ بنیاد پر 0.3 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد بڑھا، جبکہ خوراک اور توانائی کو نکال کر بنیادی مہنگائی سالانہ بنیاد پر 3.3 فیصد تک پہنچ گئی، جو نومبر 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
مہنگائی میں اضافے کے باعث مالیاتی منڈیوں کو توقع ہے کہ فیڈرل ریزرو 8 اور 9 دسمبر کے اجلاس میں شرح سود موجودہ 3.75 سے 4 فیصد کی حد سے مزید 0.25 فیصد بڑھا سکتا ہے، جبکہ جنوری 2027 میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال
27 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
26 November 2026
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند
26 November 2026
اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
26 November 2026
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک
26 November 2026
یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا
26 November 2026