یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر
Web Desk
26 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی کسی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔
اپنے بیان میں جیرڈ کشنر نے کہا کہ یوکرین تنازع پراکسی وار کی شکل اختیار کر چکا ہے، اور مشرقی یوکرین کے علاقوں کا تنازع مذاکرات میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ نے جنگ کے دوران روس سے 250 ارب ڈالر کا ایندھن خریدا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ نے یوکرین کو دی جانے والی امداد سے زیادہ رقم روس کو ادا کی ہے۔
جیرڈ کشنر کا مزید کہنا تھا کہ روس سے توانائی خریدنے کے معاملے پر یورپی ممالک منافقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور روسی ٹیم کے ساتھ طویل مذاکرات کے باوجود علاقائی تنازع تاحال تعطل کا شکار ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال
27 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
26 November 2026
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند
26 November 2026
اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
26 November 2026
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک
26 November 2026
یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا
26 November 2026