خدا نے زمین اسرائیلیوں کو دی، دریائے نیل سے فرات تک قبضہ ان کا حق ہے: امریکی سفیر
Web Desk
22 February 2026
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
ایک انٹرویو کے دوران مائیک ہکابی کا کہنا تھا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر اختیار ان کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل دریائے نیل سے دریائے فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ بھی قابلِ قبول ہوگا۔
یاد رہے کہ دریائے نیل سے دریائے فرات تک کا تصور ایک جغرافیائی اصطلاح کے طور پر جانا جاتا ہے، جسے بعض حلقے گریٹر اسرائیل کے نظریے سے جوڑتے ہیں۔ اس تصور کے مطابق ایک ایسا خطہ مراد لیا جاتا ہے جو لبنان سے لے کر سعودی عرب کے صحراؤں تک اور بحیرہ روم سے لے کر عراق میں دریائے فرات تک پھیلا ہوا ہو۔
رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال مائیک ہکابی کو اسرائیل میں امریکا کا سفیر مقرر کیا تھا۔ ان کے حالیہ بیان کے بعد مشرق وسطیٰ کی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026