LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

امریکی ڈپٹی سیکرٹری مائیکل ریگس ترکیہ، عراق اور اسرائیل کا اہم دورہ کریں گے

Web Desk

25 November 2025

امریکی محکمۂ خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹری برائے مینجمنٹ اینڈ ریسورسز مائیکل ریگس 27 نومبر سے 5 دسمبر تک ترکیہ، عراق اور اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوں گے، جس کے دوران وہ استنبول، بغداد، اربیل اور یروشلم میں مختلف اہم ملاقاتیں کریں گے۔
یہ دورہ خطے میں استحکام، سکیورٹی، مذہبی آزادی اور معاشی خوشحالی کے فروغ سے متعلق امریکہ کے عزم کی تجدید کی علامت ہے۔

ترکیہ میں مائیکل ریگس پہلی کونسل آف نقیہ کی 1700ویں سالگرہ کی تقریبات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے اور ترک حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔ وہ آرتھوڈوکس چرچ کے روحانی پیشوا، ایکومینیکل پیٹریارک بارثلومیو اول سے بھی ملاقات کریں گے۔

عراق میں ڈپٹی سیکرٹری عراقی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، امریکی سفارتی تنصیبات کا جائزہ لیں گے اور اربیل میں نئے امریکی قونصل خانے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

مائیکل ریگس کا دورۂ اسرائیل دونوں ممالک کے “آہنی دفاعی تعلق” کی توثیق کرے گا جبکہ سفارتی سہولیات میں بہتری اور امریکی اسٹریٹیجک مفادات کے مطابق غیر ملکی معاونت کے فروغ پر بھی توجہ دی جائے گی۔