LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ووٹنگ کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کو دھچکا

Web Desk

31 October 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ووٹنگ کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو عدالت کی جانب سے ایک بڑا قانونی دھچکا لگا ہے، جہاں عدالت نے انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے ریاست کیلیفورنیا کے 20 ہزار ووٹرز کے ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے ووٹ (Mail-in Votes) روکنے کے لیے دائر کردہ درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ کیلیفورنیا میں مروجہ انتخابی طریقہ کار مکمل طور پر برقرار رہے گا۔ امریکی اپیلز کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ووٹرز کی شناخت کی تصدیق کے لیے محکمہ انصاف (Department of Justice) کی جانب سے اپنایا جانے والا طریقہ کار قابلِ اعتبار نہیں تھا، اور اگر ان ووٹرز کے ووٹ روکے جاتے تو اس سے ہزاروں اہل ووٹرز اپنے بنیادی حقِ رائے دہی سے محروم ہو سکتے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان 20 ہزار ووٹرز کے غیر ملکی شہری ہونے کا شدید شبہ پایا جاتا ہے، تاہم عدالت نے انتظامیہ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا