پاک امریکہ تعلقات میں جدت، تخلیقی صلاحیت اور مواقع اہم ہیں: امریکی قونصل جنرل
Web Desk
24 September 2026
امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور میں قائم مقام قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز کی میزبانی میں امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ (Freedom 250) اور دونوں ممالک کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط دیرینہ تعلقات کی مناسبت سے “آزادی کی گونج” (Echoes of Freedom) کے عنوان سے ایک پروقار استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر ممتاز سرکاری، تعلیمی، صحافتی اور کاروباری شخصیات نے بھی شمولیت کی۔ تقریب میں امریکی اور پاکستانی قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ پاکستانی آرٹسٹوں کی جانب سے تیار کردہ ’لبرٹی بیل‘ کے ماڈلز اور جاز موسیقی پیش کی گئی۔
اپنے خطاب میں قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے امریکی خارجہ پالیسی کے چار مرکزی ستونوں—جدت، تخلیقی صلاحیت، باہمی رابطے اور مواقع—پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دوطرفہ تجارتی حجم 8.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کو دونوں ممالک کے مضبوط معاشی تعلقات کا ثبوت قرار دیا اور ہری پور میں گوگل کروم بکس کی اسمبلی لائن سے لے کر سیالکوٹ کے فیفا ورلڈ کپ فٹ بالز کی عالمی تیاری تک کی مشترکہ کامیابیوں کا ذکر کیا۔ قونصل جنرل نے پنجاب کے باصلاحیت نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ پاکستان میں اقتصادی اور تکنیکی شعبوں کی پائیدار ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
24 September 2026
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
24 September 2026
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
24 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم
24 September 2026
امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق
24 September 2026
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید
24 September 2026
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا
24 September 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی
24 September 2026