LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

گل پلازہ آتشزدگی: امریکی قونصل خانہ کراچی کا اظہارِ تعزیت، امدادی ٹیموں کو خراجِ تحسین

Web Desk

20 January 2026

امریکی قونصل خانہ کراچی نے گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر کراچی کے عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ ریاستہائے امریکہ اس المناک واقعے پر سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے اور اس مشکل گھڑی میں کراچی کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

امریکی قونصل خانے نے فوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امدادی اہلکاروں نے نہایت مشکل اور خطرناک حالات میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔

بیان میں زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ امریکی قونصل خانے کا کہنا تھا کہ کراچی اس وقت سانحے کے اثرات سے نکلنے اور بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے، اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔