LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات

مسجد میں خودکش حملے کا سن کر شدید صدمہ پہنچا، امریکی رکن کانگریس

Web Desk

7 February 2026

اسلام آباد / واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین ٹام سوازی نے اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں ٹام سوازی نے کہا کہ انہیں اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران انہیں بتایا گیا تھا کہ برکینا فاسو کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پاکستان میں ہوتے ہیں، اور پاکستان میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات نہایت افسوسناک ہیں۔

ٹام سوازی نے زور دیا کہ دہشتگردی کی ہر شکل کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو مسترد کیا جانا چاہیے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی کانگریس کے رکن گریگری میکس نے بھی مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہایت ہولناک ہے اور پاکستانی عوام کو محفوظ اور آزادانہ طور پر عبادت کا مکمل حق حاصل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں، غازی شاہ امام روڈ پر واقع امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔