امریکی شہریت کے قوانین میں بڑی تبدیلی کی تجویز ، دوہری شہریت ختم کرنے کا بل پیش
Web Desk
3 December 2025
واشنگٹن: اوہائیو سے ریپبلکن سینیٹر برنی مورینو نے ایسا نیا بل پیش کر دیا ہے جو لاکھوں امریکیوں کی شہریت کو متاثر کر سکتا ہے۔
“ایکسکلیوزِو سٹیزن شپ ایکٹ آف 2025” کے مطابق امریکی شہری صرف اور صرف امریکا سے وفاداری کے پابند ہوں گے، اور اگر یہ قانون نافذ ہوگیا تو دوہری شہریت رکھنے والے امریکی اپنی امریکی شہریت برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری “صرف ایک ہی ملک “امریکا” سے خصوصی وابستگی رکھیں”۔
نیوز ویک کے مطابق مورینو کے دفتر سے مزید ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔
کون متاثر ہوگا؟
اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو دوسرے ملک کی شہریت رکھنے والا کوئی بھی فرد بیک وقت امریکی شہری نہیں رہ سکے گا۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ اس تبدیلی سے کتنے افراد متاثر ہوں گے، کیونکہ امریکی قانون شہریوں کو دوہری شہریت ظاہر کرنے یا رجسٹر کروانے کا پابند نہیں کرتا۔
ماہرین کے مطابق امریکا میں دوہری شہریت رکھنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے 57 لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے۔
اسی دوران فوربس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تقریباً 40 فیصد امریکی کسی نہ کسی ملک کی شہریت کے اہل ہوسکتے ہیں، اگرچہ اہل ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ دوہری شہریت رکھتے بھی ہوں۔
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
22 September 2026
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا
22 September 2026
اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر
22 September 2026
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج
22 September 2026
کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا
22 September 2026
ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان
22 September 2026
اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور
22 September 2026