LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

امریکا کا بلوچستان حملوں پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، ذمہ داروں کو سزا دلانے کی حمایت

Web Desk

6 February 2026

اسلام آباد: امریکہ نے بلوچستان میں حالیہ عسکریت پسند حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ ان خوفناک حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ ’ثابت قدمی سے کھڑا ہے‘۔ بیورو نے یاد دلایا کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) امریکا کی جانب سے نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ ان دہشت گرد حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

چین نے بھی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ1 مکمل کر لیا ہے، جس کے دوران مجموعی طور پر 216 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اس دوران کئی روز تک جاری کلیئرنس آپریشنز کے ذریعے خطے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے اقدامات کیے گئے۔

علاوہ ازیں، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، اقوام متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی ممالک اور تنظیموں نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔