امریکی فوجیوں کی ایران پر ممکنہ حملوں کیلئے امریکی صدر کو بریفنگ
Web Desk
29 October 2026
امریکی سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں اور اس سے جڑے آپشنز پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔
معروف امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ نے امریکی حکام اور اس خفیہ اجلاس سے براہ راست آگاہ باخبر افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی سینٹکام (US CENTCOM) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی یہ ایک انتہائی غیر معمولی اور بالمشافہ ملاقات تھی۔ یہ اہم بیٹھک ایسے حساس وقت میں منعقد ہوئی ہے جب امریکا مشرقِ وسطیٰ میں بڑی فوجی کارروائیاں اور حکمتِ عملی دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔ بعض سفارتی اور میڈیا ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں کابینہ کے دیگر اہم ارکان نے بھی شرکت کی، جن کے ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال اور دیگر تزویراتی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026