امریکا میں شدید برفانی طوفان، 14 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
Web Desk
25 January 2026
واشنگٹن: امریکہ کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں، جس کے باعث 14 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں ٹیکساس، اوکلاہوما اور دیگر ریاستوں میں شدید برف باری اور خون جماتی سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے جبکہ 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں اور 40 ریاستوں کے 24 کروڑ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واشنگٹن میں وفاقی دفاتر بند رہیں گے اور نیویارک کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا اثر اگلے ہفتے تک برقرار رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
30 July 2026
بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل
30 July 2026
ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور
30 July 2026
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
30 July 2026