امریکا میں شدید برفانی طوفان، 30 ہلاکتیں، لاکھوں متاثر
Web Desk
27 January 2026
امریکا میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی کو منجمد کر دیا ہے، مختلف حادثات میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیو جرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں برفباری اور بارش جاری ہے۔
شدید برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 19 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جبکہ واشنگٹن میں وفاقی دفاتر بند ہیں۔ آرکنساس سے نیو انگلینڈ تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، اور پیٹس برگ کے شمالی علاقوں میں بیس انچ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
خراب موسم کے باعث سڑکیں بند، تعلیمی ادارے تعطیل، اور دس لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ نیویارک سٹی میں آٹھ افراد کی لاشیں کھلے مقامات سے ملی ہیں۔ چوالیس ریاستوں کے بیس کروڑ افراد کے لیے شدید ترین ٹھنڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ چوبیس ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک
19 June 2026
آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری
19 June 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
19 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
19 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار
19 June 2026
آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم
19 June 2026
صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
19 June 2026
چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے
19 June 2026