امریکا نے بھارتی شہریوں کے ’برُتھ ٹورزم‘ کے خواب توڑ دیے، سیاحتی ویزا مزید سخت
Web Desk
11 December 2025
واشنگٹن: امریکا نے بھارتی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی درخواست گزار سیاحتی ویزے کا غلط استعمال کرتے ہوئے امریکا میں بچے کی پیدائش کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اس کی ویزا درخواست فوراً مسترد کر دی جائے گی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق بھارت سے بڑی تعداد میں ایسے افراد سیاحتی ویزے پر امریکا آتے ہیں جو اپنے بچوں کی پیدائش امریکی سرزمین پر کروا کر شہریت اور مختلف مراعات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سفارتخانے نے واضح کیا کہ ’’برُتھ ٹورزم‘‘ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے سیاحتی ویزے کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر قونصلر افسر کو شواہد یا اندازوں سے یہ یقین ہو جائے کہ درخواست گزار کا اصل مقصد بچے کی پیدائش کے لیے امریکا آنا ہے، تو اسے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
امریکا نے ویزا درخواست گزاروں کی آن لائن اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ کو بھی مزید سخت کر دیا ہے، جو نہ صرف سیاحتی ویزا لینے والوں بلکہ H-1B ہولڈرز اور ان کے H-4 ڈیپنڈنٹس پر بھی لاگو ہوگی۔
یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت میں ہزاروں درخواست دہندگان کو اچانک بتایا گیا کہ ان کی انٹرویوز ری شیڈول کر دی گئی ہیں، جس سے شدید بےچینی پیدا ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری مدتِ صدارت کے پہلے روز ہی پیدائشی شہریت کے خاتمے کا اعلان کر چکے ہیں، تاہم یہ فیصلہ عدالتی کارروائیوں کے باعث تاحال معطل ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر
16 October 2026
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
16 October 2026
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
16 October 2026
ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا
16 October 2026